جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

پیٹرول کی قیمت میں اضافہ مسترد، ملک چلانا نالائق ٹولے کے بس کی بات نہیں : شیری رحمان

ملک چلانا نالائق

اسلام آباد : شیری رحمان کا کہنا ہے کہ ملک چلانا اس نااہل اور نالائق ٹولے کے بس کی بات نہیں۔

پیپلز پارٹی کی نائب صدر شیری رحمان نے جاری میں کہا کہ دو ماہ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں گزشتہ دو ماہ میں تیل کی قیمتوں میں 16 روپے کا اضافہ کیا گیا۔ ملک چلانا اس نااہل اور نالائق ٹولے کے بس کی بات نہیں۔

یہ بھی پڑھیں : حکومت غریب کے ضبط کو مت آزمائے، پیٹرول کی قیمت میں اضافہ فوری واپس لے : قمر زمان کائرہ

انہوں نے کہا کہ صرف جنوری میں حکومت نے تیل کی قیمتوں میں 12 روپے کا اضافہ کیا ہے۔ قیمتوں میں عدم توازن سے ظاہر ہوتا ہے، حکومت غیر مستحکم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو غلط معاشی اشارے بتائے جاتے ہیں۔ پیٹرول کی قیمتوں متعلق وزیر اعظم کے ماضی کے بیانات موجود ہیں۔ اب حکومت بتائے پیٹرول کی مد میں پیسے کیا وزیراعظم کے جیب میں جا رہے؟

متعلقہ خبریں