جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

پیٹرول کی قیمتوں میں 2 مہینے تک اضافہ ہوتا رہے گا: فواد چودھری

پیٹرول

اسلام آباد: فود چودھری کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمتوں میں 2 مہینے تک اضافہ ہوتا رہے گا،2 مہینے بعد پیٹرول کی قیمتوں میں استحکام ہوسکتا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا جی ٹی وی کے پروگرام ’’لائیو وِد مجاہد ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 2018 سے فیک نیوز کے خلاف جنگ لڑ رہا ہوں، جعلی آڈیو جان بوجھ کر بنائی جارہی ہیں، جعلی آڈیو ہمارے لیے بہت بڑا چیلنج ہے، کل میڈیا جرنلسٹ بل پیش کیا جائے گا، بل منظور ہونے پر میڈیا ورکرز کے تحفظات دور ہوجائیں گے۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ ملک سے مفرور ملزم ججز سے خطاب کررہا تھا، چیف جسٹس اور ججز کو نہیں پتہ تھا ملک سے مفرور ملزم خطاب کرے گا، مجھے بھی اس کانفرنس میں مدعو کیا گیا تھا، جب پتہ لگا مفرور ملزم خطاب کرے گا تو میں نے جانے سے انکار کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: صرف ای وی ایم پر ہونے والے انتخابات کی فنڈنگ ہوسکے گی: فواد چودھری

ان کا کہنا تھا کہ کراچی اور حیدر آباد میں سندھ حکومت کی دلچسپی نہیں ہے، پورے ملک میں چینی 85سے 90روپے کے درمیان مل رہی ہے، کراچی میں چینی 100روپے فی کلو مل رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیٹرول کی قیمتوں میں 2 مہینے تک اضافہ ہوتا رہے گا،2 مہینے بعد پیٹرول کی قیمتوں میں استحکام ہوسکتا ہے، ای وی ایم پر وہی خرچہ آئے گا جو پہلے الیکشن میں آتا تھا۔

 

متعلقہ خبریں