جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 15 روز بعد تبدیل کرنے کی تجاویز منظور

پیٹرول کی

اسلام آباد: پیِٹرولیم ڈویژن کی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 15 روز بعد تبدیل کرنے کی تجاویز منظور کرلی گئی۔

مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، ذرائع کے مطابق اجلاس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے طریقہ کار کا جائزہ لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ حکومت کا پیٹرول پمپس کو چوبیس گھنٹے کھلا رکھنے کی اجازت دینے کا فیصلہ

اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں پیِٹرولیم ڈویژن کی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 15 روز بعد تبدیل کرنے کی تجاویز منظور کرلی گئی۔

زرائع کے مطابق اجلاس میں آئندہ ماہ کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر بھی غور کیا گیا۔

ای سی سی نے تین لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کی بھی منظوری دیدی، چینی کی درآمد ٹی سی پی کے ذریعے کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں