جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

حکومت کا رمضان سے قبل تحفہ! پیٹرول ڈیڑھ روپے فی لیٹر کمی کا اعلان

تین روپے فی لیٹر

اسلام آباد : یکم اپریل سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تین روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔

اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تین روپے فی لیٹر کمی کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کر دی ہے۔ پیٹرول کی قیمت میں 1.50 فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 2.50 فی لیٹر کمی کی تجویز دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : وفاقی حکومت کی بڑی غفلت، پیٹرولیم ایکٹ کو بنگلادیش میں بھی نافذ العمل قرار دے دیا

مٹی کا تیل بھی 2 روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل 3 روپے فی لیٹر سستا ہونے کا امکان ہے۔ وزارت خزانہ وزیر اعظم کی مشاورت سے قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کریگی۔ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان آج کیا جائے گا، جس کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا۔

متعلقہ خبریں