جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

پی آئی اے کو چین سے دس لاکھ سے زائد کورونا ویکسین لانے کی ہدایت

دس لاکھ سے زائد

اسلام آباد : حکومت پاکستان نے پی آئی اے کو چین سے دس لاکھ سے زائد کورونا ویکسین لانے کی ہدایت جاری کر دی۔

ویکسین لانے کیلئے پی آئی اے آئندہ چند روز میں مزید خصوصی طیارے بیجنگ روانہ کرے گی۔ اس سلسلے میں 3 بوئنگ 777 طیاروں کی آمدورفت کے لئے متعلقہ ادارے کو درخواست دے دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : دو پڑوسی ملکوں کی کہانی ، ایک میں ویکسین اور دوسرے میں آکسیجن کی کمی

اجازت ملتے ہی پی آئی اے کے خصوصی طیارے بیجنگ سے دس لاکھ سے زائد ویکسین لیکر اسلام آباد پہنچیں گے، جہاں ویکسین محکمہ صحت کے حوالے کی جائیں گی۔ ان طیاروں کے ذریعے کورونا ویکسین کی چھٹی کھیپ پاکستان لائی جائے گی۔ اتوار کو بھی تین طیاروں کے ذریعے 76 ٹن کورونا ویکسین چین سے پاکستان پہنچیں تھیں۔

متعلقہ خبریں