جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

پی آئی اے کے ملازمین پریشان، آدھا مہینہ گزرنے کے باوجود تنخواہ نہ مل سکی

گزرنے کے باوجود

کراچی : پی آئی اے کے ملازمین کو 14 تاریخ گزرنے کے باوجود آج بھی تنخواہ نہ مل سکی۔

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کے مالی حالات یا انتظامی نااہلی کے باعث ملازمین تنخواہوں کے لئے رل گئے، موجود ماہ کی 14 تاریخ گزرنے کے باوجود آج بھی تنخواہ نہ مل سکی۔

ایئر لائن کے ملازمین کی تنخواہوں میں بھی گزشتہ چھ سال سے اضافہ نہ ہوا۔ ملازمین، افسران تنخواہ اور پنشنرز اپنی پنشن کے لئے رل گئے۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی : مواچھ گوٹھ سے ڈکیتیوں میں ملوث دو ملزمان گرفتار

انتظامیہ بہتری کے دعوؤں کے باوجود ہر ماہ کی یکم تاریخ کو تنخواہوں کی ادائیگی میں مسلسل ناکام ہے۔ میڈیکل سمیت مختلف سہولتوں میں کمی کے باعث ملازمین کو روز مرہ کے اخراجات کے حوالے سے مشکلات کا سامنا ہے۔

ملازمین کی بیوائیں بھی کم از کم ایک ہزار پینشن کیلئے بھی انتظار کے لئے مجبور ہیں۔ تنخواہوں کی بروقت ادائیگی نہ ہونے سے ملازمین گھر کے کرایوں سمیت بچوں کے تعلیمی اخراجات کے لئے بھی مشکلات کا شکار ہیں،

ترجمان پی آئی اے ایک سے زائد بار کال کرنے کے باوجود مؤقف کے لئے دستیاب نہ ہو سکے۔

متعلقہ خبریں