جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

پی آئی اے کی خاتون فضائی میزبان کینیڈا میں لاپتہ

خاتون فضائی میزبان

کراچی : پی آئی اے حکام کے مطابق خاتون فضائی میزبان کینیڈا میں لاپتہ ہوگئی ہے۔

پی آئی اے کی خاتون فضائی میزبان ٹورنٹو پہنچنے کے بعد مبینہ طور پر لاپتہ ہوگئی ہے۔ زاہدہ بلوچ نامی ائر ہوسٹس پی کے797 پر تعینات تھی۔

29 جنوری کو کراچی سے ٹورنٹو پہنچنے والی خاتون 15 رکنی کیبن کریو میں شامل تھیں، جن کے مبینہ لاپتہ ہونے کا علم 31 جنوری کو پرواز نمبر پی کے 784 کی وطن واپسی کے وقت ہوا۔

خاتون فضائی میزبان کی مبینہ گمشدگی کے بارے میں ٹورنٹو، پی آئی اے حکام، ایئرپورٹ اور امیگریشن حکام کو مطلع کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں : طیارے کی ضبطگی : پی آئی اے اور ملائشین کمپنی میں رقم کی ادائیگی پر معاملات طے

29 جنوری کو ہی پرواز نمبر 798 پر تعینات رمضان گل نامی فلا ئٹ اسٹیورڈ اسلام آباد سے ٹورنٹو پہنچنے پر لاپتہ ہو گیا تھا، چند ہفتوں کے دوران پی آئی اے کی ٹورنٹو پروازوں پر تعینات یہ تیسرا فضائی میزبان مبینہ لا پتہ ہوا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مبینہ لاپتہ ہونے والے فضائی میزبان مرضی سے غائب ہوتے ہیں۔ میزبانوں کا مبینہ مقصد کینڈین شہریت کا حصول ہوتا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ زاہدہ بلوچ نامی فضائی میزبان کے مبینہ لاپتہ ہونے کی اطلاع موجود ہے، جس کے خلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ خبریں