جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

پی آئی اے کا 15 اگست سے پیرس سے پاکستان کیلئے پروازیں چلانے کا فیصلہ

پروازیں

کراچی: یورپی سیفٹی ایجنسی کی جانب سے پی آئی اے کی پروازوں کی بندش کے باعث پی آئی اے نے فرانس سے مسافروں کو وطن پہنچانے کیلئے متبادل انتظامات کرلئے۔

پی آئی اے نے اپنے مسافروں کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے پندرہ اگست سے پیرس سے پاکستان کیلئے پروازیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے پروازوں اور پائلٹس پر یورپی ممالک میں پابندی کے خاتمے پر اتفاق

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے چارٹرڈ فلائٹ کو اسلام آباد لینڈنگ کی اجازت دیدی ہے۔ پی آئی اے خصوصی چارٹر پروازوں کے ذریعے پیرس سے مسافروں کو وطن پہنچائے گی۔

سولہ اگست کو اسلام آبا دسے مسافر پیرس کیلئے روانہ ہوں گے، انتیس اگست کو پیرس سے اسلام آباد کیلئے پرواز آپریٹ کی جائے گی جبکہ تیس اگست کو اسلام آباد سے پرواز پیرس روانہ ہوگی۔

متعلقہ خبریں