جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

پی آئی اے کے ذریعے بیرون ملک منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

پی آئی اے

لاہور : پی آئی اے اسٹاف نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ہے۔

پی آئی اے اسٹاف نے لاہور ایئر پورٹ سے 11 کروڑ روپے مالیت کی منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔ پی آئی اے اسٹاف کو سامان بجھوانے والے خالی کنٹینر میں تین مشکوک پیکٹ نظر آئے۔

لاہور ایئر پورٹ پر پی آئی اے کے خالی کارگو کنٹینر سے 10 کلو سے زائد ہیروئن برآمد ہوئی۔ اہلکاروں کو خالی کنٹینر میں موجود پیکٹس نظر آئے، متعقلہ ایجنسیوں کے اطلاع دینے پر 3 پیکٹس میں موجود ہیروئن برآمد کرلی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : وفاق اور سندھ کا منشیات کے خلاف مشترکہ اقدامات پر اتفاق

اسمگلرز کی جانب سے کسی پرواز کے ذریعے ہیروئن بیرون ملک روانہ کرنی تھی۔ مشکوک پیکٹ کی فوری اطلاع متعلقہ ایجنسیوں کو دی گئی۔

اے این ایف نے معائنے کے بعد پیکٹس میں منشیات موجودگی کی نشاندہی کی۔

پی آئی اے اسٹاف کی بروقت کارروائی اور مستعدی سے منشیات مبینہ طور پی آئی اے کی پرواز سے بجھوانے کی کوشش ناکام ہو گئی۔ پی آئی اے حکام نے مزید کارروائی کے لئے پیکٹس متعلقہ ایجنسی کے حوالے کر دیئے۔

متعلقہ خبریں