جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

پی آئی اے نے شام میں پھنسے پاکستانی زائرین کو وطن واپس پہنچا دیا

شام میں پھنسے پاکستانی

کراچی : پاکستان کے سفیر نے مکتوب لکھا، جس میں شام میں پھنسے پاکستانی زائرین کو وطن واپس لانے کیلئے شامی شہر حلب پروازیں بھیجنے کا کہا گیا تھا۔

وزیر ہوا بازی کی خصوصی ہدایات پر پی آئی اے نے شام میں پھنسے پاکستانی زائرین کو وطن واپس لانے کیلئے پرواز آپریٹ کی۔ پرواز پی کے 8136 سے 165 زائرین حلب سے کراچی شب 11 بجے پہنچے۔

یہ بھی پڑھیں : پانچ روز کے دوران ساڑھے آٹھ ہزار عازمینِ حج سعودی عرب پہنچ گئے

اپنے وطن کی سرزمین پر پہنچنے کے بعد جذباتی مناظر دیکنے میں آئے۔ زائرین نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے اور پاکستان کی جھنڈیاں لہرائیں۔

شہریوں نے مشکل حالات میں وطن واپس پہنچانے کے شاندار انتظامات کرنے پر حکومت پاکستان اور پی آئی اے کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ خبریں