جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

پی آئی سی کا اعزاز، ڈھائی ماہ کے دوران 100 بچوں کے دل کا کامیاب آپریشن

100 بچوں

پشاور : پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی نے ڈھائی ماہ کے مختصر عرصے میں 100 بچوں کے دل کا کامیاب آپریشن کرلیا ہے۔ سرجریز والوں میں ایک ماہ سے سولہ سال تک کے بچے شامل ہیں۔

پی آئی سی ترجمان رفعت انجم کا کہنا ہے کہ پاکستان میں نئے ہسپتال کا قلیل عرصے میں اتنی زیادہ کامیاب سرجریز کرنا اعزاز ہے۔ بچوں کی کلوز ہارٹ اور اوپن ہارٹ سرجریز کی گئیں۔ ان 100 کامیاب سرجریز والے بچوں میں 3 کا تعلق افغانستان سے ہے۔

یہ بھی پڑھیں : خیبر پختونخوا میں سرکاری ملازمین پر ماسک پہنا لازمی قرار

انہوں نے کہا کہ سرجریز والے بچوں میں 3 سے 4 کلو گرام وزن کے بچے بھی شامل تھے۔ پیدائشی دل کے سوراخ والے بچوں کی سرجریز بھی کی گئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بچوں کے وارڈز اور انتہائی نگہداشت یونٹ میں بہترین مشینیں استعمال کی جاتی ہیں۔ پی آئی سی مختصر عرصے میں بہترین سہولیات سے آراستہ با اعتماد ادارہ بن چکا ہے۔ صوبے کے عوام اور امراض قلب میں مبتلاء بچوں کے والدین کے اعتماد کے مشکور ہیں۔

متعلقہ خبریں