جی ٹی وی نیٹ ورک
دلچسپ و عجیب

انڈونیشیا میں ساحل پر جل پری کی تصاویر وائرل ہوگئی

جل

بالی: انڈونیشیا کے مشہور سیاحتی جزیرے بالی کے ساحل پر ایک جل پری دیکھی گئی ہے جس کی تصاویر بھی وائرل ہوگئی۔

رضاکاروں کی جانب سے بالی کے مشہور ساحل پر موجود کچرا صاف کیا جارہا تھا کہ اس دوران پلاسٹک کی بوتلوں اور تھیلیوں کے بیچ نیلے رنگ کے لباس میں ملبوس جل پری نظر آئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ‘جل پری جس کا نچلا دھڑ مچھلی کا اور اوپری حصہ عورت کا ہے’ ساحل پر موجود ہے، لیکن اس جل پری کی اصل حقیقت کچھ اور تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ایک ایسی مچھلی جو تیرتی ہی نہیں بلکہ چلتی بھی ہے

خبر ایجنسی کو ساحل کی صفائی کرنے والے ایک رضا کرار نے بتایا کہ جل پری کے لباس میں موجود شخصیت دراصل وہاں ڈرون کیمرے کے لیے پوز دے رہی تھی اور بعد میں اس نے رضاکاروں کے ساتھ ساحل کی صفائی میں بھی حصہ لیا۔

متعلقہ خبریں