جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

پائلٹس کے جعلی لائسنس، سی اے اے نے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی

سپریم کورٹ

کراچی: جعلی لائسنس اور مشتبہ ڈگری پر پی آئی اے نے ایک سو اکتالیس، سیرین دس اور ایئر بلیو نے نو پائلٹ گراؤنڈ کردیے، سول ایوی ایشن نے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی۔

سول ایوی ایشن نے پائلٹوں کی جعلی ڈگری اور لائسنس کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پی آئی اے سمیت نجی ایئر لائنز کے ایک ہزار نو سو چونتیس پائلٹوں کو لائسنس جاری کیے گئے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ سولہ مشتبہ ڈگری والے پائلٹ میں سے آٹھ کو معطل کیا گیا۔ انکوائری بورڈ نے دو سو باسٹھ پائلٹ کے مشتبہ لائسنس کی نشاندہی کی، جعلی لائسنس والے پائلٹس نے امتحان میں حصہ نہیں لیا تھا۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کی رپورٹ کے مطابق چوون پائلٹ کے لائسنس معطل کرکے دوبارہ تصدیق کی جارہی ہے۔ پی آئی اے نے ایک سو اکتالیس، سیرین دس اور ایئر بلیو نے نو پائلٹ گراؤنڈ کیے۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ وفاق کو چوون میں سے اٹھائیس پائلٹ کے لائسنس منسوخ کرنے کی سمری ارسال کی گئی۔ دو سو آٹھ مشتبہ لائسنس والے پائلٹس میں سے چونتیس کو معطلی کے احکامات جاری کیے گئے۔

متعلقہ خبریں