جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

پنڈی ٹیسٹ؛ پاکستان کو جنوبی افریقہ کیخلاف 200 رنز کی برتری حاصل

پاکستان

راولپنڈی: جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں بلے بازوں کے غیرذمے دارانہ کھیل کے سبب پاکستان کی ٹیم مشکلات سے دوچار ہے اور 200 رنز کی مجموعی برتری حاصل کرنے کے باوجود 6 وکٹیں گنوا چکی ہے۔

پاکستان نے جنوبی افریقا کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں 6 وکٹوں پر ایک سو انتیس رنز بنالیے جبکہ پاکستان کو جنوبی افریقا کے خلاف 200 رنزکی مجموعی برتری حاصل ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جنوبی افریقا کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان

پہلی اننگز کی طرح دوسری اننگز میں بھی پاکستان کے ابتدائی بلے باز ناکام ثابت ہوئے اور ابتدائی تین وکٹیں 45 رنز پر گر گئیں۔

جنوبی افریقا پہلی اننگزمیں 201 رنز بناکر آؤٹ ہوئی تھی، حسن علی نے 54 رنزکے عوض پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے روزکھیل ختم ہوا تو پاکستان نے 6 وکٹوں پر129 رنزبنالیے تھے،محمدرضوان 28 اور حسن علی صفر پر کریز پر موجود ہیں۔

متعلقہ خبریں