جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

پاک انگلینڈ میچ، پچ بلے بازوں کو سپورٹ کرے گی

ناتنگھم: ورلڈکپ کے افتتاحی میچ میں ناکام آغاز کے بعدزخمی شہ سوار اٹھنے کو تیار ہیں، ورلڈکپ کے پانچویں روز ساتویں میچ میں انگلینڈ اور ٹیم پاکستان ناٹنگھم کی بیٹنگ وکٹ پر آمنے سامنے ہونگے۔

گراونڈ رپورٹ کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلےجانے والا میچ ہائی اسکورنگ میچ ہوگا۔ ناٹنگھم گراونڈ کی پچ بلے بازوں کو سپورٹ کرے گی جو بالرز کے لیئے کڑا امتحان ہوگا

پاک انگلنینڈ میچ سے ایک دن قبل ناٹنگھم میں موسلا دھار بارش ہوئی تھی مگر آج آسمان صاف ہے۔ جبکہ ناٹنگھم کے اس وکٹ پر انگلش ٹیم کا سب سے بڑا سکور 481 ہے۔۔جو اس نے آسٹریلیا جیسی ٹیم کے خلاف بنایا تھا۔

اسی گراونڈ پر انگلینڈ نے 2016 میں ٹیم پاکستان کے خلاف ایک اننگ میں 444 رنز جڑے تھے۔

متعلقہ خبریں