جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

کھلاڑی دلیر ہیں، فائنل کا دباؤ نہیں لے رہے، ورلڈکپ جیتنے کا بہترین موقع ہے : رمیز راجہ

کھلاڑی دلیر

پی سی بی چیئرمین کا کہنا ہے کہ مشکل صورتحال میں بھی پاکستان ٹیم ایک بن کر رہی، کھلاڑی دلیر ہیں، فائنل سے قبل دباؤ نہیں لے رہے، ورلڈکپ جیتنے کا اس سے بہترین موقع نہیں ملے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے کہا ہے کہ نیدرلینڈز کی ٹیم کا شکریہ ادا کرنا پڑے گا۔ پاکستان ٹیم نے محنت بہت کی، بھارت سے فائنل ہوتا تو بڑا فائنل ہوتا۔ انگلینڈ کی ٹیم سے ہم نے حال ہی میں ہوم سیریز کھیلی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس ٹیم سے فینز کو بہت امیدیں ہیں۔ اپنے اوپر تنقید کو مثبت لیتا ہوں۔ مشکل صورتحال میں بھی پاکستان ٹیم ایک بن کر رہی۔ ٹیم اوپر نیچے ہوتی رہتی ہے۔ 1992 کا فائنل جیتنے کے بعد سے میلبرن گراؤنڈ نہیں گیا۔ 30 سال بعد آج میلبرن گراؤنڈ دیکھوں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ورلڈکپ روانگی سے قبل کہا تھا یہ ٹیم کپ جیت سکتی ہے۔ پی سی بی میں میرے اس بیان کو اچھا نہیں سمجھا گیا تھا۔ ٹیم کو خواب دیکھنے ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ٹی20 ورلڈ کپ : پاکستان کا فائنل بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ

پی سی بی چیئرمین نے کہا کہ بابر اور رضوان کی نمبر ون جوڑی ہے اس کو توڑنا نہیں چاہیے۔ بابر، رضوان سے متعلق اتنے واٹس ایپ آئے کہ انہیں تبدیل کریں۔

رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں سے ملاقات کرکے 1992 کی یادیں شیئر کیں۔ 1992 میں کپتان عمران خان نے جو تقریر کی تھی وہ ہی میں نے دہرائی۔ کھلاڑیوں کو کہا کہ یہ موقع پھر نہیں آنا، گراؤنڈ میں 100 فیصد دیں۔ 1992 کے فائنل سے قبل ہم تھوڑا سا خوف زدہ تھے۔

انہوں نے کہا کہ کھلاڑی دلیر ہیں، فائنل سے قبل دباؤ نہیں لے رہے۔ بابر اعظم سمیت ہر کھلاڑی کو کہا زندگی میں ایسے موقع کم ملتے ہیں۔ ٹیم پر تنقید کریں لیکن ہاتھ زرا ہولہ رکھیں۔ ورلڈکپ جیتنے کا اس سے بہترین موقع نہیں ملے گا۔

متعلقہ خبریں