جی ٹی وی نیٹ ورک
انٹرٹینمنٹ

بیڈ منٹن خاتون کھلاڑٰی کا کردار ادا کرنا میرے لئے کسی چیلنج سے کم نہیں تھا

کھلاڑٰی

بھارتی بیڈمنٹن کھلاڑی سائنا نہوال کی زندگی پر بننے والی فلم کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے جس میں اُن کا کردار اداکارہ پرینیتی چوپڑا ادا کر رہی ہیں

 

ابتدا میں اس کردار کے لئے شردھا کپور کو کاسٹ کیا گیا تھا اور اس کا باقائدہ اعلان بھی کردیا گیا تھا۔

امول گپتے کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’ سائنا ‘ میں شردھا کپور کی انٹری خبروں کی زینت بنی رہی لیکن بعدازاں انہیں یہ فلم مصروفیات کی وجہ سے چھوڑنی پڑی کیوں کہ جس دوران اس فلم کی عکس بندی کی جانا تھی اسی عرصے میں شردھا دوسری فلم کی شوٹنگ کے لئے پہلے ہی معاہدہ کر چکی تھیں۔

یہ بھی پڑ ھیں:فلم ’ہیر مان جا‘ کے ٹریلر نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچا دی

فلم ٹریلر کی لاؤنچنگ کے دوران پرینیتی چوپڑا سے فلم میں شردھا کپور کی جگہ کاسٹ کرنے سے متعلق سوال پوچھا گیا جس پر انہوں نے کہا کہ مجھے جب یہ فلم آفر ہوئی تو میرے ذہن میں بس یہ خیال تھا کہ مجھے کسی بھی طرح خود کو کھلاڑی ثابت کرکے دکھانا ہے۔

فلم کی عکس بندی کے دوران میں نے صرف ہدایت کار کا پریشر اپنے سر لے رکھا تھا کیوں کہ میں انہیں اپنے کام سے متاثر کرنا چاہتی تھی اور اسی لیے بیڈ منٹن سیکھنے کے سخت محنت کی تاکہ ہدایتکار کو میں اسکرین پر بہترین کھلاڑی کے طور پر نظر آؤں۔

مجھے سائنا کا مکمل طور پر تعاون حاصل تھا ، انہوں نے مجھے اپنی زندگی اور شخصیت سمجھنے کا موقع دیا۔

والے سے میں انہیں کبھی کال ، کبھی ویڈیو کال کرتی تھی اور جتنے سوالات میرے ذہن میں ہوتے تھے وہ سب میں سائنا سے پوچھتی تھی جس کا وہ جواب دے کر مجھے یہ کردار سمجھنے میں مدد فراہم کرتی تھیں۔

متعلقہ خبریں