جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

کراچی کا موسم خوشگوار، ہلکی بوندا باندی کا امکان

کراچی: موسم ایک بار پھر تبدیل ہوگیا، شہر میں سمندری ہوائیں چلنا شروع ہوگئیں، سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی جاری ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں ہلکی بوندا باندی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ ٹھنڈی ہواؤں نے شہر میں ڈیرے ڈال لئے۔ جنوب مغربی علاقوں سےہوائیں 21کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتارسےچل رہی ہیں۔ گرمی کی شدت کم ہونے سے شہریوں نے سکھ کا سانس لیا۔

شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 26 سینٹی گریڈ رہنے اور زیادہ سے زیادہ 36 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 68 فیصد ہے۔ پنجاب کے میدانی علاقوں اور اندرون سندھ میں گرمی کی لہر تاحال جاری ہے۔

سبی 48، دادو 47، لاڑکانہ، موہنجوداڑو 45، جیکب آباد اورسکھر میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک ہرے گا جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں اور سندھ میں شدید گرم رہے گا۔

دوسری جانب مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، بنوں، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، ساہیوال، سکھر، قلات، ژوب ڈویژن، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں