جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

برطانیہ کے شہر میں فائرنگ: حملہ آور سمیت چھ افراد ہلاک

برطانیہ کے شہر میں فائرنگ: حملہ آور سمیت چھ افراد ہلاک

انگلینڈ کے سیاحتی شہر پلے ماؤتھ میں فائرنگ سے پانچ افراد ہلاک ہوگئے جبکہ حملہ آور بھی مارا گیا۔

پولیس کے مطابق مرنے والوں میں تین خواتین اور دو مرد سیمت ملزم بھی شامل ہے ۔

واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  روس میں برطانیہ سے تعلق رکھنے والے کئی شخصیات پر پابندیاں عائد

عینی شاہدین کے مطابق حملہ آور ایک گھر میں داخل ہوا اور اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔ گھرسے باہر نکل کرحملہ آور نے سڑک کے قریب  پارک میں بیٹھے لوگوں کو بھی نشانہ بنایا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق پولیس نے دہشت گردی کا امکان مسترد کردیا ہے۔

متعلقہ خبریں