جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

وزیراعظم کا اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

اقوام متحدہ کے

اسلام آباد : وزیراعظم نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، وہ اب ورچوئل خطاب کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان امریکی صدر سے ملاقات طے نہ ہونے کے باعث اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیئے نیویارک نہیں جارہے، ان کی جگہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی جائیں گے اور پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی حکام کو القاعدہ کا افغانستان میں دوبارہ منظم ہونے کا خدشہ

وزیر خارجہ نیو یارک میں او آئی سی کے رابطہ گروپ برائے کشمیر کے اجلاس کی صدارت بھی کریں گے اور سلامتی کونسل کی اصلاحات کے بارے میں اعلیٰ سطحی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کے درمیان کوئی ملاقات طے نہیں۔ وزیرخارجہ اپنے دورے کے دوران پریس کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے۔

متعلقہ خبریں