جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

وزیراعظم کی حلیم عادل شیخ کو سندھ کا دورہ کرنے کی ہدایت

عمران

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کی ملاقات ہوئی، وزیراعظم نے حلیم عادل شیخ کو اپنے موقف پر ڈٹے رہنے پر شاباشی دی۔ وزیراعظم نے حلیم عادل شیخ کو سندھ بھر کے دورے کی ہدایت دیدی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کی ملاقات ہوئی، وزیراعظم نے حلیم عادل شیخ کو سندھ بھر کے دورے کی ہدایت دیدی۔

یہ بھی پڑھیں: حلیم عادل شیخ کی دو مقدمات میں ضمانت منظور

ذرائع کا بتانا ہے کہ حلیم عادل شیخ نے جیل میں حالات سے وزیراعظم کو آگاہ کیا، جیل میں تشدد، کمرے سے سانپ کا نکلنا، بیماری تمام حالات بتائے۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ سندھ میں بیوروکریسی بھی سیاسی ہوچکی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا بیوروکریسی اور پولیس کو سیاست سے پاک کریں گے، ملاقات میں سندھ کی سیاسی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی۔

متعلقہ خبریں