جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

وزیر اعظم نے اپوزیشن کی گاڑی کیلئے سیاسی ڈیزل کا بحران پیدا کر دیا : فواد چوہدری

اپوزیشن کی گاڑی

اسلام آباد : فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اپوزیشن رہنماء حکومت کی معاشی پالیسی پر کس منہ سے تنقید کریں گے، اپوزیشن کی گاڑی کیلئے سیاسی ڈیزل کا بحران پیدا کر دیا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی میڈیا پر جاری ٹوئٹ میں کہا کہ شہباز شریف کے پاس بجٹ کے خلاف بولنے کیلئے کچھ نہیں کیونکہ عمران خان کی سیاسی و معاشی حکمت عملی نے انہیں کلین بولڈ کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن رہنماء حکومت کی معاشی پالیسی پر کس منہ سے تنقید کریں گے، جبکہ انہیں معلوم ہے کہ ن لیگ کے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی کمپنی نے ریکارڈ منافع کمایا۔

یہ بھی پڑھیں : اربوں روپے کے بالواسطہ ٹیکس لگانے کی عمران خان کی چوری پکڑی گئی : بلاول بھٹو

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے پاکستان کی معیشت کو ترقی کی شاہراہ پر ڈال دیا ہے، جبکہ پی ڈی ایم کی کھٹارا بس زوال کی اس کچی سڑک پر اتر گئی ہے، جس کے آگے ڈیڈ اینڈ لکھا ہوا ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم نے تیل کی قیمتوں میں کمی کرکے اپوزیشن کی گاڑی کیلئے سیاسی ڈیزل کا بحران پیدا کر دیا ہے۔

متعلقہ خبریں