جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبر

وزیر اعظم ہاؤس آڈیو لیکس معاملہ، قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

وزیر اعظم ہاؤس آڈیو

اسلام آباد : وزیر اعظم ہاؤس آڈیو لیکس معاملے پر قومی سلامتی کے اجلاس میں تفصیلی بحث کا امکان ہے، جس میں ذمہ داروں کا تعین بھی کیا جاسکتا ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے پرائم منسٹر ہاؤس آڈیو لیکس سمیت قومی سلامتی سے متعلق امور پر قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج شام 4 بجے طلب کرلیا ہے، جس میں آڈیو لیکس سے متعلق ابتدائی رپورٹ پیش کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : وزیر اعظم ہاؤس سے اہم ڈیٹا لیک، حکومت نے تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دے دی

اجلاس میں چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف، تینوں سروسز چیف، ڈی جی آئی ایس آئی اور آئی بی کے سربراہ،  داخلہ، خارجہ، خزانہ، اطلاعات کے وزراء شرکت کریں گے۔

اجلاس میں مغربی و مشرقی سرحدوں سے متعلق امور اور خیبر پختونخوا میں بڑھتی ہوئی انتہاء پسندی پر بھی غور کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں