جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی اہم ملاقات

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان اور پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان ایک اہم ملاقات۔

ملاقات میں ملک اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال سمیت اہم ایشوز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں آرمی چیف نے مقبوضہ کشمیر اور خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے حال ہی میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو مزید تین سال کے لئے آرمی چیف مقرر کیا تھا۔

مزید پڑھئیے: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں 3 سال کی توسیع

پاک فوج کے سربراہ جنرل کی ملازمت میں اضافے کا فیصلہ خطے میں سکیورٹی کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا.

متعلقہ خبریں