جی ٹی وی نیٹ ورک
اسلام آباد

وزیراعظم عمران خان نے کورونا ویکسین لگوا لی

کورونا ویکسین لگوا لی

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوا لی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوا لی ہے۔

اس موقع پر وزیر اعظم نے قوم سے اپیل کی ہے کہ کورونا وبا کی تیسری لہر کے پیش نظر ایس اوپیز پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔

ملک بھر میں کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگائی جارہی ہے،

پہلے مرحلے میں 60 سال سے زائد عمر کے افراد اور فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو کورونا ویکسین لگائی جارہی ہے۔

حکومت سب کے لیے گھر نہیں بناسکتی، 50 لاکھ گھروں کا ہدف پورا کرلیں گے : وزیر اعظم

دوسری جانب ملک میں کورونا کی تیسری لہر نے شدت اختیار کرلی ہے۔

گزشتہ روز ملک بھر سے کورونا کے 3 ہزار 495 کیس سامنے آئے ہیں اور 61 افراد جاں بحق ہوئے ہیں،

اس طرح ملک میں کورونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 6 لاکھ 15 ہزار 810 ہوگئی ہے

جب کہ اس وبا سے لقمہ اجل بننے والوں کی تعداد 13 ہزار 717 ہوگئی ہے۔

متعلقہ خبریں