جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

وزیراعظم کا استعفیٰ حلوا نہیں، جو پلیٹ میں رکھ کر پیش کر دیا جائے : شوکت یوسفزئی

حلوا شوکت یوسفزئی

پشاور : شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا ایجنڈا ملکی نہیں لگا رہا، وزیراعظم کا استعفیٰ حلوا نہیں، جو پلیٹ میں رکھ کر پیش کر دیا جائے گا۔

خیبر پختونخواہ کے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا ایجنڈا ملکی ایجنڈا نہیں لگ رہا پاکستان اس وقت تمام تر مشکلات کے باوجود معاشی طور پر مستحکم ہونے جارہا ہے۔ عوام کی مشکلات میں کمی لانے کی کوشش ہورہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان استعفی مانگنے آ گئے ہیں، وزیراعظم کا استعفیٰ حلوا نہیں، جو پلیٹ میں رکھ کر پیش کر دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : اپوزیشن سنجیدہ ہے تو اسمبلیوں سے استعفیٰ دے دیں : مصطفیٰ کمال

شوکت یوسفزئی نے کہا کہ ہم نے قرضہ آپ لوگوں کے دور کے لئے گئے قرضے کے اوپر سود ادا کرنے کے لئے لیا ہے، آپ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ دونوں کے ادوار میں حکومت کے ساتھ رہے، جن کے دور میں پاکستان کا قرضہ 6 ہزار ارب سے 30 ہزار ارب پر پہنچا، اس وقت آپ کو تکلیف کیوں نہیں ہوئی۔

متعلقہ خبریں