وزیراعظم عمران خان تین روزہ سرکاری دورے پر امریکا روانہ ہوگئے

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان پہلے سرکاری تین روزہ دورے پر امریکا روانہ ہوگئے، دورے میں وزیراعظم کے ہمراہ آمی چیف بھی ہوں گے۔

وزیراعظم عمران خان پہلی بار بطور سربراہ مملکت امریکا کہ دورے پر روانہ ہوگئے ہیں۔ وزیراعظم قطر ائرلائن پر اسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ سے امریکہ روانہ ہوئے۔ کمرشل فلائٹ پر وزیراعظم کا سیکیورٹی اور پروٹول عملہ ہمراہ ہوگا۔ عمران خان 21 گھنٹے کی پرواز کے بعد وشنگٹن ڈی سی پہنچیں گے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے مطابق عمران خان کے پہنچنے کے بعد وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ  خود وزیراعظم عمران خان  کا استقبال کریں گے، جہاں وزیراعظم کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا جائے گا۔

امریکی صدر اور وزیراعظم کے درمیان دو نشستیں ہوں گی، دورہ امریکا کے دوران آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ بھی وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ہوں گے۔ دونوں رہنماؤں کی پہلی نشست اوول آفس اوردوسری کیبنٹ روم میں ہوگی، ٹرمپ سے ملاقات میں عمران خان پاک امریکا تعلقات سمیت خطے اور افغانستان کی صورت حال پر بات چیت کریں گے۔

عمران خان دورےکے دوران کانگریس کے اراکین سے بھی ملاقاتیں کریں گے، بعد ازیں تاجر، تجزیہ کاروں اور پاکستانی کمیونٹی سے ملاقات کریں گے۔

وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کے مطابق وزیراعظم عمران خان امریکا میں عالمی بینک کے وفد سے مذاکرات کریں گے، سرکاری مصروفیات کے بعد وزیراعظم کیپٹل ون ایرینا میں پاکستانی کمیونٹی اور اس کے بعد پاکستان بزنس سمٹ سے بھی خطاب کریں گے۔