جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

وزیر اعظم کی استعفے کے علاوہ تمام جائز مطالبات ماننے پر رضامندی

جائز مطالبات وزیر اعظم

اسلام آباد : استعفے پر بات نہیں ہوگی، اپوزیشن کی تمام جائز مطالبات ماننے کے لئے وزیر اعظم نے مذاکراتی کمیٹی کو مکمل یقین دہانی کرادی ہے۔ کمیٹی کے رکن چوہدری پرویز الہی نے جلد دھرنا ختم ہونے کا عندیہ دے دیا ہے۔

حکومتی مذاکراتی کمیٹی نے وزیراعظم عمران خان سے طویل ملاقات کی۔ وزیراعظم عمران خان نے مذاکراتی کمیٹی کو مکمل اختیارات دے دئیے۔

یہ بھی پڑھیں : چوہدری برادران کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی اندرونی کہانی 

پرویز خٹک اور چوہدری پرویز الہٰی نے وزیر اعظم کو مولانا فضل الرحمان سے ہونے والے مذاکرات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ وزیر اعظم نے استعفے کے علاوہ تمام جائز مطالبات ماننے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے اپوزیشن سے سنجیدہ مذاکرات کا ٹاسک دے دیا۔ مذاکراتی کمیٹی کو فوری طور پر دھرنا ختم کرانے کا کہا گیا ہے۔

چوہدری پرویز الہی نے چوہدری شجاعت کے ساتھ مولانا سے مذاکرات کے بارے میں بھی وزیر اعظم کو آگاہ کیا۔ پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ معاملات بہتر ہو رہے ہیں۔ مولانا کئی مطالبات سے دستبردار ہونے کے لئے تیار ہوچکے ہیں۔ ملک کے وسیع تر مفاد میں جلد ہی دھرنا ختم ہوجائے گا۔

مذاکراتی کمیٹی نے امید ظاہر کی ہے کہ مولانا سے مذاکرات جلد نتیجہ خیز ثابت ہوں گے۔

مولانا فضل الرحمان کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا طویل دھرنے کے قائل نہیں ہیں، اور جلد ہی مصالحت کی صورت میں دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیں گے۔

متعلقہ خبریں