جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

وزیراعظم کی کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے ڈائریکٹر خارجہ امور کمیشن سے ملاقات

کمیونسٹ پارٹی

اسلام آباد : شہباز شریف نے کمیونسٹ پارٹی کے عہدیدار سے گفتگو میں کہا کہ کراچی میں چینی شہریوں پر حملے میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے ڈائریکٹر خارجہ امور کمیشن یانگ سے ملاقات میں کہا کہ ان کا دورا پاکستان اور چین کے درمیان اعلیٰ سطح کے وفود کے تبادلوں کا تسلسل ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈائریکٹر یانگ نے دونوں ملکوں کے عوام کو قریب لانے میں اہم کردار ادا کیا۔ پاکستان کی حکومت اور عوام آپ کے کردار کے معترف ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : توہین مذہب کیس : اسد قیصر، فواد چوہدری، شہباز گل و دیگر کی ضمانت میں توسیع

ان کا کہنا تھا کہ چین پاکستان کا قابل اعتماد دوست ہے۔ چین نے ہمیشہ پاکستان کی حمایت کی ہے۔ ہم نے چین کے تجربات سے بہت کچھ سیکھا ہے۔

وزیراعظم نے سی پیک منصوبوں کی رفتار تیز کرنے اور جلد تکمیل کے حکومتی عزم کا اظہار کرتے وہئے کہا کہ کراچی میں چینی شہریوں پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ چینی شہریوں کا تحفظ یقینی بنائیں گے۔ کراچی حملے میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے۔

وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے بھی آگاہ کیا۔

متعلقہ خبریں