جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

عمران صاحب اور ان کے چالیس چور مایوسی اور فر سٹریشن کا شکار ہیں : مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب

لاہور : مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب اور ان کے چالیس چور مایوسی اور فر سٹریشن کا شکار ہیں، کیونکہ شریف خاندان کے خلاف ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں کر سکے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کو پیغام اور سوالات کردیئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ پندرہ ماہ سے عمران صاحب کی قیادت میں چالیس چور اور جھوٹے ملک پر مسلط ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)، شریف خاندان، نواز شریف اور شہباز شریف کے خلاف کرپشن کا جھوٹا بیانیہ نیست و نابود ہو گیا ہے۔ عمران صاحب اور ان کے چالیس چور مایوسی اور فر سٹریشن کا شکار ہیں، کیونکہ شریف خاندان کے خلاف ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں کر سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام کی عدالت میں نواز شریف اور شہباز شریف والی خدمت اور کارکردگی کا بیانیہ نہیں بنا سکے۔ وزیراعظم کو چیلنج ہے کہ کٹھ پتلیوں سے تماشہ رچانے کے بجائے پاکستان یا دنیا کی کسی بھی عدالت میں اپنے جھوٹ ثابت کریں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب اپنے جھوٹے مداریوں سے پوچھیں کہ شہباز شریف کے خلاف ثبوت سپریم کورٹ میں پیش کیوں نہیں کئے اور شہباز شریف کے خلاف اپیل سپریم کورٹ سے واپس کیوں لی؟

ترجمان مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ پی آئی ڈی سے عدالتوں میں جاتے جاتے بیان اور ثبوت بدل اور عدالتوں سے آپ بھاگ کیوں جاتے ہیں؟ جھوٹے الزامات اور تصویری خاکوں کی اصلیت کا پول سپریم کورٹ، ہائی کورٹ ، نیب کی عدالت اور جج ارشد ملک کی ویڈیو میں کھل چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی نہ ہونا حکومت کی ناکامی ہے : مریم اورنگزیب

انہوں نے کہا کہ عوام کو ثبوت دیں کہ نواز شریف، شہباز شریف اور شریف خاندان نے کس منصوبے سے کرپشن کا پیسہ بنایا؟ پندرہ ماہ میں لوٹی ہوئی کتنی رقم واپس آئی ہے؟ شہباز شریف کے خلاف کوئی ایک بھی الزام عدالت میں سچ ثابت کیوں نہیں ہو سکا؟

ان کا کہنا تھا کہ علیمہ باجی اور جہانگیر ترین کو دیے این آر او، پندرہ ماہ میں تاریخی گیارہ ہزار ارب کا قرض، ترقی کی شرح آدھی اور مہنگائی تین گنا بڑھانے، عوام کا روزگار، کاروبار اور معیشت بند کرنے، گیس اور بجلی کو دو سو گنا مہنگی کرنے اور سی پیک اور تمام ترقیاتی منصوبے بند کرنے کا جواب تو دینا پڑے گا۔

متعلقہ خبریں