جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

وزیر اعظم نے ایل این جی، رنگ روڈ، مالم جبہ سے ملک کو کرپشن میں دھنسایا : مریم اورنگزیب

ایل این جی، رنگ روڈ،

لاہور : مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے آٹے، چینی، دوائی، ایل این جی، رنگ روڈ، مالم جبہ سے ملک کو کرپشن کی دلدل میں دھنسا دیا۔

‎پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ ‎عمران صاحب جب وزیراعظم خود چور اور جھوٹا ہو تو عوام قرض اور بے روزگاری کی دلدل میں دھنس جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران صاحب آپ نے کارٹلز اور مافیا کی سہولت کاری کر کے عوام کو معاشی تباہی اور مہنگائی اور تاریخی 15 ہزار ارب کے قرض اور کرپشن کی دلدل میں دھنسایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عمران صاحب اظہار رائے کا گلا کاٹنے کے لئے چھری تیز کررہے ہیں : مریم اورنگزیب

ان کا کہنا تھا کہ آپ کی حکومت ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل سے عالمی تصدیق شدہ کرپٹ ترین حکومت ہے۔ آپ نے آٹے، چینی، دوائی، ایل این جی، رنگ روڈ، مالم جبہ سے اپنی اور اپنی اور مافیا کی جیبیں بھر کے ملک کو کرپشن کی دلدل میں دھنسا دیا۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ ‎کورونا ریلیف پیکج میں 1200 ارب روپے کا ڈاکہ ڈالا گیا اور عوام ویکسین کے لئے ترستی رہی۔ ‎تین سال میں گردشی قرض 1200 ارب سے بڑھا کر 2800 ارب پر پہنچا کر آپ نے عوام کو قرض کی دلدل میں دھنسایا ہے۔

متعلقہ خبریں