جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

لوگوں کی آہ و بکا کو بلیک میلنگ کہنے پر وزیر اعظم کو شرم آنی چاہیے : مریم نواز

لوگوں کی آہ و بکا

لاہور : مریم نواز کا کہنا ہے کہ کیا ان کی لاشوں سے آپ کی انا بڑی ہے؟ لوگوں کی آہ و بکا کو بلیک میلنگ کہیں گے، تو اس پر وزیر اعظم کو شرم آنی چاہیے۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے وزیر اعظم کے سانحہ مچ کے متاثرین سے متعلق بیان پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ یہ بے حسی کی انتہا ہے، آپ پر 22 کروڑ عوام کی ذمہ داری ہے۔ لوگوں کی آہ و بکا کو بلیک میلنگ کہیں گے، تو اس پر آپ کو شرم آنی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں : آپ بے حس شخص کو پکار رہے ہیں، ان کے پاس آپ کیلئے وقت نہیں : مریم نواز

انہوں نے کہا کہ وہ اپنے لوگوں کی لاشیں آگے رکھ کر بیٹھے ہوئے ہیں۔ کیا ان کی لاشوں سے آپ کی انا بڑی ہے؟ وہ کہہ رہے ہیں آپ آجائیں، ان کے سروں پر ہاتھ رکھ دیں۔ وہ کہہ رہے ہیں انہیں کچھ یقین دہانیاں کرادیں، ہم لاشیں دفنا دیں گے۔ اس کو آپ بلیک میلنگ کہہ رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ آپ کا فرض ہے، یہ آپ کو کرنا پڑے گا۔ آپ کے پاس ترکش ڈراما دیکھنے اور ریکٹر سے ملنے کا وقت ہے، کتوں سے کھیلنے کا وقت ہے مگر مظلوموں کے سر پر ہاتھ رکھنے کا وقت نہیں۔

متعلقہ خبریں