جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

وزیر اعظم کا یوم یکجہتی کشمیر پر آزاد کشمیر میں جلسہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے یوم یکجہتی کشمیر کو آزاد کشمیر میں منانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے 5 فروری کو مانے جانے والے یوم یکجہتی کشمیر پر آزاد کشمیر میں جلسہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

جلسے کا فیصلہ گزشتہ روز بیرسٹر سطان سے ملاقات میں ہوا۔ وزیراعظم عمران خان نے پارٹی قائدین کو کارکنوں کو متحرک کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

حکومت کی جانب سے یوم یکجہتی کشمیر کو بھرپور طریقے سے منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ملک کے بڑے شہروں میں یکجہتی ریلیاں نکلی جائیں گی۔

متعلقہ خبریں