جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

ن لیگ و دیگر جماعتوں کو کھلے دل سے شکست تسلیم کرنی چاہیے : سعید غنی

جماعتوں کو کھلے دل

کراچی : سعید غنی کا کہنا ہے کہ میں بلدیاتی الیکشن بھی جیتیں گے، ن لیگ و دیگر جماعتوں کو کھلے دل سے شکست تسلیم کرنی چاہیے۔

رہنماء پیپلز پارٹی سعید غنی نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حلقے کے لوگوں نے پی ٹی آئی کی پالیسیوں کو مسترد کردیا۔ ووٹرز نے پیپلز پارٹی پر اعتماد کا اظہار کیا۔ پیپلز پارٹی کراچی میں بلدیاتی الیکشن بھی جیتے گی۔

یہ بھی پڑھیں : ضمنی انتخاب میں شاندار کامیابی پیپلز پارٹی قیادت پر اعتماد کا مظہر ہے : مرتضیٰ وہاب

انہوں نے کہا کہ جب بھی شفاف انتخابات ہوئے ہمیشہ پیپلز پارٹی جیتی۔ انتخاب شفاف اور غیر جانبدارانہ ہوئے۔ لوگوں نے مہنگائی سے پریشان ہو کر ہم پر اعتماد کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ سمیت دیگر جماعتوں کو کھلے دل سے شکست تسلیم کرنی چاہیے۔ ہمیں جیت کا پہلے سے یقین تھا۔ ہمارے ساتھیوں اور کارکنوں نے محنت کی ہے۔

متعلقہ خبریں