جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

مسلم لیگ (ن) اور پی ڈی ایم نے خوف کی زنجیر توڑی، فروعونیت کو للکارا : مریم نواز

مسلم لیگ (ن) اور پی ڈی ایم

کوئٹہ : مریم نواز نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) اور پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں نے خوف کی زنجیر توڑی ہے، فروعونیت کو  للکارا ہے۔ کراچی واقعہ کا وزیر اعظم کو بھی نہیں پتہ کہ یہ کس نے کیا۔

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کوئٹہ میں لیگی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے نہ صرف نام لیا ہے، بلکہ احتساب کا مطالبہ بھی کیا۔ وہ واحد شخص ہے جس کی آواز بند کرنے کے باوجود گونج رہی ہے، وہ طول و عرض میں چھایا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ کو جوائن کرنے کا اس سے بہتر کوئی وقت نہیں ہے۔ مسلم لیگ (ن) اور پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں نے خوف کی زنجیر توڑی ہے، فروعونیت کو للکارا ہے، اس کے آگے بند باندھنے کی کوشش کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی گوجرانوالہ کی تقریر پر عوام کے لبیک کہنے پر خوف آنا چاہیے۔ نواز شریف کی بات کا عملی مظاہرہ دو دن بعد ہی نظر آگیا۔ آئی جی کو اغواء کیا گیا، ہوٹل پر دعویٰ بولا گیا۔ جب بہن بیٹوں کے دروازے توڑے جائیں تو سمجھ سکتے ہیں کہ ان ذہنی حالت کیا ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مریم نواز کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی تہہ تک جاؤں گا : وزیر اعلیٰ سندھ

لیگی رہنماء نے کہا کہ جب سے کراچی کا واقعہ ہوا ہے وزیر اعظم غائب ہے۔ وزیر اعظم کو بھی نہیں پتہ کہ یہ کس نے کیا۔ سندھ حکومت سب جانتی ہے، سندھ حکومت نے بروقت اس سازش کو بے نقاب کیا۔ سندھ پولیس نے صوبے پر حملے کو ناکام بنایا۔ حکومت سندھ کو عوام نے مینڈیٹ دیا ہمیں انہیں عزت دینی ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف نے اپنی حکومت کی قربانی دے کر ڈاکٹر عبدالمالک کو حکومت بنانے کی دعوت دی۔

جعلی اور دھاندلی زدہ حکومت اگر عوام کی خدمت کرتی تو زیادہ عرصے حکومت کرتی مگر انہوں نے فرعونیت اختیار کرلی۔ مہنگائی پر عوام جھولی اٹھا اٹھا کر بدعائیں دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہوٹل کی ویڈیو دکھانے والے صحافی کو گھر سے اٹھا لیا گیا، یہ کہاں کا انصاف ہے۔ کب تک آپ ججوں پر دباؤ ڈال کر ارشد ملک بناتے رہو گے، کب تک صحافیوں کو اغواء کرکے اپنی پسند کی خبریں چلاتے رہو گے، کب تک سیاست میں دخل اندازی کرتے رہو گے۔ کب تک اپنی مرضی کی حکومت لاتے اور مٹاتے رہو گے۔ کب عوام کے ووٹوں کی عزت کو بوٹوں تلے روندھتے رہو گے۔ ایک نہ ایک دن اس کا اختتام ہونا ہے اور وہ وقت قریب ہے۔ ہم پاکستان سے محبت کرنے والے لوگ ہیں، میں پاکستان کی بیٹی ہوں۔

متعلقہ خبریں