جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

مسلم لیگ (ن) اور پی ٹی آئی حکومت نے کے سی آر کو اہمیت نہیں دی: سعید غنی

سعید

کراچی: سعید غنی کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) اور پی ٹی آئی حکومت نے کے سی آر کو اہمیت نہیں دی، کے سی آر کے بڑے منصوبے کی تیاری کے بغیر سنگ بنیاد رکھ دیا گیا۔

وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جلد بازی میں کے سی آر منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا گیا، کراچی سرکلر ریلوے کا پہلے اسٹرکچر بنارہے ہیں، منصوبے پر کس قسم کی ٹرین چلائیں گے کچھ پتا نہیں، مسلم لیگ (ن) اور پی ٹی آئی حکومت نے کے سی آر کو اہمیت نہیں دی۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی پھیل رہا ہے، ٹرانسپورٹ کے دیگر منصوبے بھی لانا ہوں گے : وزیراعظم

سعید غنی کا کہنا تھا کہ عدالتی حکم پر سندھ حکومت نے کے سی آر کیلئے بجٹ میں پیسے رکھے، کراچی کا منصوبہ 250 ارب روپے سے کم نہیں ہوتا، کے سی آر کے بڑے منصوبے کی تیاری کے بغیر سنگ بنیاد رکھ دیا گیا، عدالتی حکم پر 6 ارب روپے بجٹ میں شامل کیے۔

ان کا کہنا تھا کہ پرانی سرکلر ریلوے کی بحالی کیلئے بجٹ میں رقم رکھی، عدالتی حکم پر عملدرآمد کیلئے سیپرا رولز کو نظر انداز کیا، نئی اورماڈرن سرکلر ریلوے پر کوئی کام نہیں ہوسکا۔

متعلقہ خبریں