جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے صدر عبدالقادر بلوچ کے مستعفی ہونے کا امکان

عبدالقادر بلوچ

کوئٹہ : جلسے میں ثناء اللہ زہری کو مدعو نہ کرنے پر عبدالقادر بلوچ نے استعفیٰ دینے فیصلہ کرلیا ہے۔

مسلم لیگ (ن) بلوچستان میں پی ڈی ایم کے جلسے کے بعد اختلافات پیدا ہوگئے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے صدر جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ کے مستعفی ہونے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مسلم لیگ (ن) کا عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ

کوئٹہ جلسے میں ثناء اللہ زہری کو مدعو نہ کرنے پر عبدالقادربلوچ ناراض ہوئے۔ ثناء اللہ زہری کے شرکت نہ کرنے پر عبدالقادربلوچ بھی شریک نہیں ہوئے تھے۔ مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت ثناء اللہ زہری کو جلسے میں مدعو نہیں کرنا چاہتی تھی۔

متعلقہ خبریں