جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

ن لیگ تشدد اور غنڈہ گردی کی سیاست پر یقین رکھتی ہے : شبلی فراز

ن لیگ تشدد اور غنڈہ گردی

اسلام آباد : شبلی فراز کا کہنا ہے کہ ن لیگ دھونس، دھاندلی، تشدد اور غنڈہ گردی کی سیاست پر یقین رکھتی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے سماجی میڈیا پر جاری بیان میں کہا ہے کہ ڈسکہ فائرنگ واقعے میں کارکنوں کی قیمتی جانوں کے ضیاع پر انتہائی دکھ اور افسوس ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ ثبوت ہے کہ ن لیگ دھونس، دھاندلی، تشدد اور غنڈہ گردی کی سیاست پر یقین رکھتی ہے۔ لیگی جھتوں نے پولنگ اسٹیشنز کو یرغمال بنا کر ووٹ کی عزت کو تار تار کیا۔

یہ بھی پڑھیں : نتائج میں ردعمل کا شبہ : الیکشن کمیشن نے این اے 75 کے نتائج روک دیئے

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف انتخابات میں شفافیت جبکہ اپوزیشن خرید وفروخت اور پیسے کی سیاست کا تسلسل چاہتی ہے۔ ڈسکہ واقعہ کے ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔

شبلی فراز کا یہ بھی کہنا تھا کہ دعا ہے کہ اللہ تعالی جاں بحق ہونے والوں کی مغفرت فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل دے۔

متعلقہ خبریں