جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

کورونا وائرس : مسلم لیگ (ن) کا پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ

اجلاس بلانے

لاہور : مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مشترکہ اجلاس بلانے کے لئے اسپیکر قومی اسمبلی کو درخواست جمع کرادی گئی ہے، میڈیا پرسنز کی گرفتاریاں، انتقامی کارروائیاں بنیادی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اور نگزیب نے پارلیمانی پارٹی کے فیصلوں کا اعلان کردیا ہے۔ ترجمان نے مطالبہ کیا کہ کورونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں : دنیا کورونا وائرس اور حکومت میڈیا اور اپوزیشن سے لڑ رہی ہے : شہباز شریف

مریم اورنگزیب نے کہا کہ مشترکہ اجلاس بلانے کے لئے اسپیکر قومی اسمبلی کو درخواست جمع کرادی گئی ہے۔ دنیا میں لاک ڈاؤن ہے، پاکستان میں حکومت بدستور سوئی ہوئی ہے۔ وزیراعظم وزیر صحت بھی ہیں، پارلیمنٹ میں آکر کورونا وائرس کی صورت حال پر جواب دیں۔

انہوں نے بتایا کہ مشترکہ اپوزیشن کے رہنماء کل میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کریں گے۔ میڈیا پرسنز کی گرفتاریاں، انتقامی کارروائیاں بنیادی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

متعلقہ خبریں