جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

مسلم لیگ ن کا پیپلز پارٹی کے بغیر احتجاجی تحریک چلانے پر غور

پیپلز پارٹی کے بغیر

لاہور : مسلم لیگ ن نے پیپلز پارٹی کے بغیر احتجاجی تحریک چلانے پر غور شروع کر دیا۔

مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی میں فاصلے بڑھنے لگے ہیں۔ پیپلز پارٹی کی جانب سے پی ڈی ایم کے خلاف بولنے پر ن لیگ ناراض ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں : جو جماعت اپنی زبان سے پھرجائے وہ پی ڈی ایم میں نہیں رہ سکتی: شاہد خاقان

ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ نے پیپلز پارٹی کے بغیر ہی احتجاجی تحریک چلانے پر غور شروع کر دیا ہے۔ جلد ن لیگ کے بڑے سر جوڑیں گے اور متفقہ لائحہ عمل پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے اعلان کریں گے۔

ن لیگ نے مولانا فضل الرحٰمن سے رابطہ کر کے پیپلز پارٹی کو خدا حافظ کہنے کا عندیہ دے دیا۔ اے این پی کو بھی موومنٹ سے فارغ کرنے پر غور شروع کیا جارہا ہے۔ عید کے بعد مشترکہ لانگ مارچ کی تجویز بھی زیر غور ہے۔

متعلقہ خبریں