جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

(ن) لیگ کا سینٹ الیکشن میں حصہ لینے یا نہ لینے سے متعلق اجلاس طلب

لینے یا نہ لینے

لاہور : مسلم لیگ (ن) نے بھی سینٹ الیکشن میں حصہ لینے یا نہ لینے سے متعلق حتمی فیصلہ کرنے کے لیئے اجلاس بلالیا۔

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی زیر صدارت سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے یا نہ لینے سے متعلق مشاورتی اجلاس ہوگا۔

جنرل سیکریٹری احسن اقبال کی رہائش گاہ پر ہونے والے اجلاس میں خواجہ آصف، سردار ایاز صادق، رانا ثناء اللہ، پرویز رشید، رانا تنویر، خرم دستگیر اور مریم اورنگزیب سمیت دیگر شریک ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں : پیپلز پارٹی کا ضمنی اور سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ

اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے، جبکہ مریم نواز پاکستان پیپلز پارٹی سے ہونے والی مشاورت پر پارٹی رہنماؤں کو اعتماد میں لیں گی۔

اجلاس میں پی ڈی ایم کی اگلی حکمت عملی سمیت دیگر امور زیر بحث آئیں گے۔ شرکاء کی رائے سے نواز شریف کو آگاہ کیا جائے گا۔ نواز شریف جو بھی فیصلہ کریں وہ پی ڈی ایم کے 2 جنوری کو ہونے والے اجلاس میں رکھا جائے گا۔

متعلقہ خبریں