جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

مسلم لیگ (ن) کا سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ

سینیٹ

لاہور: مسلم لیگ (ن) نے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کرلیا۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کی اہم بیٹھک لگی جس میں سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا گیا۔ مریم نواز نے فیصلے سے پارلیمانی پارٹی کو آگاہ کیا جبکہ پارلیمانی پارٹی ارکان نے فیصلے کی حمایت بھی کی۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ حکومت نے سینیٹ الیکشن سے متعلق صدارتی ریفرنس کی مخالفت کردی

مریم نواز نے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے اب کوئی بات نہیں ہوسکتی۔ پارلیمان میں بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے، استعفوں کا فیصلہ پی ڈی ایم کرے گی تمام جماعتیں فیصلہ تسلیم کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں: پی ڈی ایم تجربہ کار ہے، اتار چڑھاؤ کو سمجھ کر فیصلے کرے گی : مریم نواز

پارلیمنٹ ہاؤس سے روانگی پر مریم نواز نے جی ٹی وی کے رپورٹر کے سوال پر جواب دیا کہ کوئی نیب آرڈیننس نہیں آئے گا، حکومت بھی یہی نیب بھگتے گی۔

مریم نواز نے اجلاس میں شرکت سے قبل دعویٰ کیا کہ حکومت مذاکرات کے لیے رابطے کررہی ہے۔ سیاست کے اتار چڑھاؤ کو سمجھ کر ٹھیک وقت پر مناسب فیصلے کریں گے۔ لانگ مارچ بھی ہو گا اور استعفے بھی دیں گے، کسی کے دباؤ میں نہیں آئیں گے۔

متعلقہ خبریں