جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

مسلم لیگ ن کی جنرل کونسل کا اجلاس 27 فروری کو طلب

مسلم

اسلام آباد: سینیٹ الیکشن میں پی ڈی ایم امیدواروں کی کامیابی کا معاملہ، مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے محاذ خود سنبھال لیا، اسی سلسلے میں مسلم لیگ ن کی جنرل کونسل کا اجلاس 27 فروری کو طلب کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی جنرل کونسل کا اجلاس 27 فروری کو طلب کرلیا گیا ہے، اجلاس میں جنرل کونسل میں سینیٹ الیکشن اور لانگ مارچ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال ہوگا، اجلاس میں مریم نواز، لیگی اراکین پارلیمنٹ اور مرکزی مجلس عاملہ کے ارکان شرکت کرینگے۔

یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ ن کی این اے 75 میں دوبارہ پولنگ کی استدعا، الیکشن کمیشن نے تفصیلات طلب کرلیں

ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز مختلف سیاسی رہنماوں سے ملاقاتیں کریں گی، جبکہ نواز شریف اجلاس سے ویڈیو لنک خطاب بھی کرینگے، نواز شریف پنجاب اسمبلی میں لیگی ایم پی ایز سے بھی رابطے کرینگے اس سلسلے میں قائد ن لیگ کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سے انفرادی رابطے شروع ہو گئے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف نے پارٹی رہنماوں کو اپنے امیدواروں کی کامیابی یقینی بنانے کی ہدایت کردی ہے، مریم نواز بھی 26 فروری سے اسلام آباد پہنچ جائیں گی، جبکہ مریم نواز سینیٹ انتخابات میں اپنے امیدواروں کی کامیابی کو یقینی بنانے اور لانگ مارچ سے متعلق مسلسل مشاورت جاری رکھیں گی، اور مریم نواز یوسف رضا گیلانی سے بھی ملاقات کریں گے۔

متعلقہ خبریں