جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

ن لیگ میں واضح دراڑ اور گروپ بندی ہے، لوگ نواز شریف سے اختلاف کرتے ہیں : غلام سرور خان

ن لیگ میں واضح

روالپنڈی : غلام سرور خان کا کہنا ہے کہ مریم نواز کے کہنے پر کوئی ن لیگی استعفے نہیں دے گا۔ ن لیگ میں واضح دراڑ اور گروپ بندی موجود ہے۔

وفاقی وزیر غلام سرور خان نے روالپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ثابت ہوگیا کہ پی ڈی ایم جماعتیں ایک پیج پر نہیں۔ پی ڈی ایم کی بڑی جماعت پیپلز پارٹی کبھی استعفے نہیں دے گی۔

یہ بھی پڑھیں : سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کا ایک دھڑا بھی استعفے نہیں دے گا۔ مریم نواز کے کہنے پر کوئی ن لیگی استعفے نہیں دے گا۔ ن لیگ میں واضح دراڑ اور گروپ بندی موجود ہے۔ لوگ نواز شریف کے بیانیے سے اختلاف کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جو پالیسی جمعیت علمائے ہند کی ہوگی، وہی فضل الرحمان کی جمعیت کی ہوگی۔ خدا کی شان پی ڈی ایم سربراہ کی جماعت خود ان کے ساتھ نہیں۔

غلام سرور خان نے کہا کہ پی ڈی ایم ضمنی، سینیٹ اور بلدیاتی انتخابات میں حصہ لے گی، جس سے ان کا مثبت چہرہ سامنے آئے گا۔ دل گواہی دے رہا ہے کہ یہ سال بہتری کا سال ہوگا۔ سیاسی استحکام ہوگا، کوئی دھرنا نہیں ہوگا۔

متعلقہ خبریں