جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

ن لیگ نے ہار کو چھپانے کے لیے پہلے ہی دھاندلی کے الزامات لگا دئیے : شہباز گل

ہار کو چھپانے

اسلام آباد : شہباز گل کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن نے ہار کو چھپانے کے لیے پہلے ہی شور مچانا شروع کر دیا۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کی طرف سے نابالغ سیاست جاری ہے۔ 121 سے لے کر 129 پولنگ اسٹیشن پر پہلے ہی دھاندلی کے الزامات لگا دئیے۔

یہ بھی پڑھیں : نوشین افتخار کا چیف الیکشن کمشنر کو خط، پریذائیڈنگ افسران پر عدم اعتماد کا اظہار

انہوں نے کہا کہ یہ تمام وہ پولنگ اسٹیشنز ہیں، جہاں سے ن لیگ ہارنے جا رہی ہے۔ ہار کو چھپانے کے لیے پہلے ہی شور مچانا شروع کر دیا۔

متعلقہ خبریں