جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

ن لیگ کا عید کے بعد حکومت کیخلاف تیاریاں، شہباز شریف نے ٹاسک سونپ دیئے

عید کے بعد حکومت

لاہور : ن لیگ نے عید کے بعد حکومت کے خلاف بھرپور وار کی تیاریوں کا آغاز کر دیا، شہباز شریف نے ن لیگ کی اہم رہنماؤں کو ٹاسک سونپنے شروع کر دئیے۔

لیگی ذرائع کے مطابق ن لیگ پیپلز پارٹی یا دیگر کی بجائے حکومتی پالیسیوں کو ہدف تنقید بنائے گی۔ شہباز شریف نے اہم لیگی رہنماؤں کو حکومت کی خارجہ، معاشی اور آئی ایم ایف کی ڈیل پر تنقید کی ہدایت کر دی۔

مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ کو وکلاء ونگ مظبوط بنانے اور حکومتی وزراء کی جانب سے عدلیہ پر تنقید کا بھرپور جواب دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : چیلنج کرتا ہوں عمران خان اور وزرا ٹی وی پر شہبازشریف کیخلاف ثبوت لائیں: شاہد خاقان

احسن اقبال کو سی پیک اور حکومت کی معاشی پالیسوں پر تنقید اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں سے حکومت پر دباؤ ڈالنے کے لیے رابطوں کا ٹاسک دیا گیا ہے۔

شہباز شریف نے عید کے بعد لیگی رہنماؤں اور ارکان اسمبلیوں کو اپنے اپنے حلقوں میں متحرک ہونے کی بھی ہدایت کر دی۔

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف عید سے قبل حکومت پر دباؤ بڑھانے کے حوالے سے اپنی حکمت عملی مکمل کر لیں گے۔

متعلقہ خبریں