جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

انتخابی عمل میں دھاندلی کی بانی جماعت ن لیگ ہے : فردوس عاشق

انتخابی عمل میں دھاندلی

لاہور : فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ انتخابی اصلاحات سے بھاگ کر ن لیگ نے اپنی دھاندلی زدہ سیاست کا پردہ چاک کیا ہے، پاکستان کے انتخابی عمل میں دھاندلی کی بانی جماعت ن لیگ ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے جاری بیان میں کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کو ہمیشہ سے دھاندلی زدہ نظام ہی پسند رہا ہے۔ پاکستان کے انتخابی عمل میں پیسے اور دھاندلی کی بانی جماعت ن لیگ ہے۔

انہوں نے کہا کہ کرپٹ پریکٹسز کے ذریعے سیاست کرنا اس جماعت کا وطیرہ ہے۔ انتخابی اصلاحات سے بھاگ کر ن لیگ نے اپنی دھاندلی زدہ سیاست کا پردہ چاک کیا ہے۔ نااہل اور ناکام اپوزیشن ہر محاذ پر پسپا ہوچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : فردوس عاشق پر ن لیگ کی تنقید پر حیرانی ہے : خرم شیر زمان

ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کا جتنا جلدی جنم ہوا اتنی ہی جلدی جنازہ اٹھا۔ جعلی راجکماری اور سٹپنیوں کی سیٹی گم ہوچکی ہے۔ سندھ کے جعلی شہزادے نے راجکماری او رمولانا سے جو کیا وہ ان کے لئے عبرتناک سبق ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مولانا کی پیپلز پارٹی او راے این پی سے حلالہ کی خواہش دل میں ہی رہ جائے گی۔ بکھری ہوئی پی ڈی ایم کی شاخوں پر بیٹھے دیگر پرندے بھی جلد اڑ جائیں گے۔ وزیراعظم عمران خان کی شفاف اور جرات مند قیادت کے سامنے کرپٹ ٹولے کی کوئی حیثیت نہیں۔

متعلقہ خبریں