جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

مسلم لیگ (ن) کے رہنماء کیپٹن (ر) صفدر گرفتار

کیپٹن گرفتار

کراچی : مسلم لیگ (ن) کے رہنماء کیپٹن (ر) صفدر کو گرفتار کرلیا ہے۔

بریگیڈ تھانے پولیس نے مقامی ہوٹل سے مسلم لیگ (ن) کے رہنماء کیپٹن (ر) صفدر کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کی کارروائی سعدی ٹاؤن کے رہائشی ایک شہری کی مدعیت میں درج مقدمے کے تحت کی گئی ہے۔

مقدمے میں کیپٹن (ر) صفدر، مریم نواز سمیت 200 نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا ہے، جس میں جان سے مارنے کی دھمکی، کار سرکار میں مداخلت اور قائد اعظم آرڈیننس کی خلاف ورزی کی دفعات لگائی گئیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی پولیس کی خاتون پولیس افسر کو بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار

ذرائع کا کہنا ہے کہ مقدمہ شام سات بجے درج کرلیا گیا ہے، جس پر کارروائی صبح کی گئی۔ کیپٹن (ر) صفدر کو عزیز بھٹی تھانے میں رکھا گیا ہے۔ اس حوالے سے اب تک سندھ حکومت کا کوئی مؤقف سامنے نہیں آیا ہے۔

متعلقہ خبریں