سوشل میڈیا پر متحرک رہنے والی مسلم لیگ ن کی رہنما حنا پرویز بٹ نے پاکستان تحریک انصاف کا انتخابی پوسٹر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کردیا۔
حنا پرویز بٹ نے 15 جنوری کو سندھ میں ہونے والے بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے سڑک پر لگے پی ٹی آئی کے انتخابی پوسٹر پر حیرانی کا بھی اظہار کیا ہے۔
حیران ہوں یہ لوگ اب اس پر ووٹ لیں گے۔۔۔ pic.twitter.com/RyrmySDuxe
— Hina Parvez Butt (@hinaparvezbutt) January 13, 2023
پی ٹی آئی کے انتخابی پوسٹر پر عمران خان کی ویل چییئروالی تصویر پر حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ یہ لوگ اب اس پر ووٹ لیں گے۔
پی ٹی آئی کے انتخابی پوسٹر پر عمران خان کے اسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد کی تصویر لگائی گئی ہے۔
واضح رہے کہ کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی الیکشن 15 جنوری کو ہونے ہیں۔
یہ پڑھیں : کم عمری کی شادیوں کی روک تھام کیلئے فوری طور پر قانون سازی کی جائے،حنا پرویز بٹ