جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

مسلم لیگ ن کے رہنماء پرویز رشید سینیٹ انتخابات کے لیئے نااہل قرار

پرویز نااہل

لاہور : الیکشن ٹریبونل نے پرویز رشید کو سینیٹ انتخابات کے لیئے نااہل قرار دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے الیکشن ٹریبونل نے مسلم لیگ نواز کے رہنماء پرویز رشید کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جانے کیخلاف اپیل مسترد کردی۔ پنجاب ہاؤس کے واجبات نہ دینے پر پرویز رشید کو سینیٹ انتخابات کے لیئے نااہل قرار دے دیا گیا۔

دوسری طرف پرویز رشید کے نااہل ہونے پر لیگی قیادت سر جوڑ کر بیٹھ گئی۔ لیگی قیادت پرویز رشید کے متبادل امیدواروں پر آج مزید غور کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں : ڈسکہ انتخابات : الیکشن کمیشن ذمہ داروں کو نشان عبرت بنائے گا : احسن اقبال

شاہد خاقان عباسی، رانا ثناءاللہ، احسن اقبال سمیت دیگر سے لیگی قیادت مشاورت کی جائے گی۔ ن لیگ کے سینیٹ کے متبادل امیدواروں میں سیف الملوک کھوکھر، انجینئر بلیغ الرحمن، سعود مجید، عرفان صدیقی، سیف الملوک کھوکھر شامل ہیں۔ مشاہداللہ کے بیٹے افنان بھی دوڑ میں شریک ہیں۔

حتمی فیصلہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کریں گے۔ ن لیگ نے پرویز رشید سے بھی رابطہ کیا۔ مریم نواز سمیت دیگر لیگی رہنماؤں نے پرویز رشید کو قانونی جنگ جاری رکھنے کا مشورہ دے دیا۔

متعلقہ خبریں